حاجی جاوید عظیمی کی ملت اسلامیہ بلخصوص ہم وطن پاکستانی بہن بھائیوں کو ماہ صیام کی آمد پر مبارکباد

Haji Jawed Azeem

Haji Jawed Azeem

ہالینڈ (پ۔ر) روحانی سلسلہ عظیمیہ کے نیٹ ورک مراقبہ ہال ہالینڈ کے نگران حاجی محمد جاوید عظیمی نے ملت اسلامیہ بلخصوص ہم وطن پاکستانی بہن بھائیوں کو ماہ صیام کی آمد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و احسان سے ہمیں ایکبار پھر اس عارضی زندگی میں ماہ رمضان المبارک کی برکتوں کو سمیٹنے کا موقعہ مل رہا ہے۔

حاجی جاوید عظیمی نے رحمتوں سے معمور اس ماہ مقدس کی اہمیت اور فضیلت کی بات کرتے ہوئے کہا کہ اس پاکیزہ اور مقدس مہینے میں اللہ تعالیٰ نے اپنے آخری نبی محبوب مکرم اور رسول اکرم ۖ کے قلب اطہر پر آخری الہامی کتاب قرآن مجید کے نزول کا آغاز کیاجو قیامت تک زمین پر آنے والے انسانوں کی رہنمائی کرتی رہے گی اس سے ثابت ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے محبوب مکرم کے وسیلے سے بنی نوع انسان کو قرآن کی صورت میں ایک عظیم الشان تحفہ عطا فرمایا۔

اس آفاقی کتاب کی سورہ بقرہ کی آیت نمبر 183 میں فرمان الہی ہے (تم پر روزے فرض کئے گئے جیسے اگلوں پر فرض ہوئے تھے کہ کہیں تمہیں پرہیز گاری ملے) فرمان رسول ۖ ہے کہ جس نے اللہ تعالیٰ پر ایمان اور یقین رکھتے ہوئے خالصتا اللہ ہی کے لئے روزے رکھے تو اس شخص کے سارے گناہ معاوف کردئیے جائیں گے۔

جاوید عظیمی نے مزید کہا کہ ہم سب کے پروردیگار نے اسی نورانی مہینے میں طاق راتوں میں ایک قدروں والی رات رکھ دی جس کی اہمیت سے ہم سب بخوبی واقف ہیں، گویا رمضان المبارک کا ہر لمحہ فیوض و برکات اور رحمتوں سے بھر پور ہے۔

اللہ تعالی ہم سب کو اس نورانی اور قرآنی مہینے کے فیوض و برکات سے مالا مال ہونے کی توفیق جمیل عطا فرمائے آمین ثمہ آمین۔