حاجی ملک شیر محمد اعوان میموریل شوٹنگ بال ٹورنا منٹ سپر پنجاب نے جیت لیا

Haji Malik Sheer Awan

Haji Malik Sheer Awan

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) اسٹیل ٹاون شوٹنگ بال کلب کے زیراہتمام کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے حاجی ملک شیر محمد اعوان میموریل شوٹنگ بال ٹورنامنٹ 12 تا13 دسمبر آفریدی اسٹیڈیم پاکستان اسٹیل ٹاون میں کھیلا گیا ٹورنامنٹ سیکریٹری فاروق احمد اعوان کے مطابق ٹورنامنٹ میں نامور 16 ٹیموں نے شرکت کی

ٹورنامنٹ کا فائنل سپر پنجاب شوٹنگ بال کلب نیو کراچی اور میزبان اسٹیل ٹاون شوٹنگ بال کلب کے مابین کھیلا گیاشائقین کی بہت بڑی تعداد فائنل کو دیکھنے کے لیے گراونڈ میں موجود تھی فائنل میں سپر پنجاب کلب نے اسٹیل ٹاون کلب کو 2-1 سے شکست دی فائنل میچ کا اسکور20-14 ، 19-20 اور 20-9 رہا دونوں ٹیموں نے شاندار کھیل پیش کیا

خاص طور پر ارسلان کا کھیل قابل دید تھا، ارسلان کو شاندار کھیل پیش کرنے پر مین آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ بھی دیا گیا، ٹورنا منٹ کی ونر ٹرافی سپر پنجاب کے کپتان اور رنر ٹرافی اسٹیل ٹاون کلب کے کپتان نے وصول کی

اس موقع پر آرگنائزنگ سیکریٹری فاروق احمد اعوان اور سرپرست ٹورنامنٹ ملک محمد اسحاق اعوان نے مہمان خصوصی صدر کراچی شوٹنگ بال ایسوسی ایشن حاجی غلام محمد خان کوٹورنامنٹ کی یادگار شیلڈ اور اجرک کا تحفہ پیش کیا۔