حاجی محمد جاوید عظیمی آدم ڈے کی تقریب میں شرکت کے لئے 6اگست کو لندن روانہ ہو رہے ہیں

Haji Javeed Azeemi

Haji Javeed Azeemi

ہالینڈ (پ۔ر) حاجی محمد جاوید عظیمی آدم ڈے کی تقریب میں شرکت کے لئے 6اگست کو لندن روانہ ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق روحانی سلسلہ عظیمیہ کے نیٹ ورک مراقبہ ہال ہالینڈ کے نگران حاجی محمد جاوید عظیمی اپنی اہلیہ کے ہمراہ نگران مراقبہ ہال لندن محمد علی شاہ کی خصوصی دعوت پر عظیمیہ فاونڈیشن یو کے زیر اہتمام 10اگست کو منعقد ہونے والی سالانہ تقریب میں شرکت کے لئے بروز ہفتہ 6اگست کو لندن روانہ ہو رہے ہیں۔

مذکورہ تقریب میں ہر سال کی طرح امسال بھی مختلف مذاہب کے مندوبین انسانیت ،امن و آشتی کے ہمہ گیر پیغام کو فروغ دینے کے لئے مقالات پڑھیں گے اور دنیا کے کسی حصے میں بھی انسانیت کی خون ریزی کے خلاف شرکائے تقریب کچھ دیر کی خاموشی اختیار کر کے خیراج پیش کریں گے۔

متذکرہ تقریب میں سلسلہ عظیمیہ کے مرشد روحانی اسکالر حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کا موضوع کی مناسبت سے ویڈیو پیغام بھی ڈسپلے کیا جائے گا۔ حاجی جاویدعظیمی برطانیہ میں اپنے قیام کے دوران مختلف معروف نعت خواں ، سماجی ،مذہبی اور روحانی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔