حاجی محمد ریاض آف حسام کے قاتل نصیر احمد کی نماز جنازہ آبائی قبرستان حسام میں اداکر دی گئی

Naseer Ahmed

Naseer Ahmed

گلیانہ (نامہ نگار ) حاجی محمد ریاض آف حسام کے قاتل نصیر احمدولد محمد بشیر کی نماز جنازہ آبائی قبرستان حسام میں ادا کر دی گئی ۔حسام میں 07/03/2002 کو حاجی محمد ریاض کو اپنے ہی گاوں کے نوجوان نصیر احمد ولد محمد بشیر نے 7 MM کا فائر کر کے قتل کر دیا تھا ۔حاجی محمد ریاض راجہ شمشاد حسین کے حقیقی بھائی تھے۔

پانچ چھ سال پھانسی کی سزا نہ ہونے کے باعث نصیر احمد کو پھانسی نہ دی جا سکی ۔جبکہ تیرہ سال کے لمبے عرصے کے بعد آج علی الصبع نصیر احمد کو پھانسی دے دی گئی۔

نصیر احمد کی ڈیڈ باڈی آج اپنے آبائی گاوں حسام میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے ۔نصیر احمد کی لاش علی الصبع جب گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا ۔گلیانہ اور گردو نواح میں تاریخ میں پہلی مرتبہ پھانسی کی سزا پانے والے مجرم کی لاش حسام پہنچی ہے۔