حاجی قیصر امین بٹ کی لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد

Lahore

Lahore

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنمااور سابق ممبر صوبائی اسمبلی، سابق مشیر وزیر اعلی پنجاب حاجی قیصر امین بٹ القادری نے لاہور پریس کلب کے نو منتخب صدر شہباز میاں، نائب صدر زاہد گوگی، سیکرٹری جنرل عبد المجید ساجد، جوائنٹ سیکرٹری احسان شوکت، خزانچی شیراز حسنات اور گورننگ باڈی کے قاسم رضا، شاہنواز رانا، رضوان خالد، اسماعیل جھکڑ، سالک نواز اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔

لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کے نام اپنے پیغام میں انہوں نے کہاکہ نو منتخب عہدیداران صحافی برداری کے مسائل اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ عوامی مسائل کی بھی نشاہدی اور مکمل ترجمانی کرتے ہوئے ان کی آواز ایوان بالا تک پہنچانے میں اپنا قلمی اور کلیدی کردار ادا کریں۔
میڈیا سیکرٹری