حاجی قیصر امین بٹ کی دورہ عراق کے دوران مسجد کے کوفہ کے نگران سے ملاقات

Haji Qaiser Amin Butt

Haji Qaiser Amin Butt

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنمااور سابق ممبرصوبائی اسمبلی حاجی قیصر امین بٹ القادری آج کل عراق کے دورے پر ہیں اہل بیت آل رسول ۖ اور بزرگان دین کے مزارت پر حاضری کے ساتھ ساتھ اہم زیارات کر رہے ہیں۔

گزشتہ روز حاجی قیصر امین بٹ نے عراق میں مسجد کوفہ کے ایڈمنسٹریٹر سید ضیا الحکیم سے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے شہریوں سے وابستی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر حاجی قیصر امین بٹ نے وطن عزیز پاکستان سے آنیوالے زائرین کو ہر ممکن اور بہترین سہولتیں فراہم کرنے پر عراقی حکومت کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔حاجی قیصر امین بٹ دورہ عراق کے دوران سید نا امام حسین ، حضرت غوث الاعظم سمیت دیگر اہم ہستیوں کے مزارات پر حاضری بھی دیں گے۔

حاجی قیصر امین بٹ القادری
سنیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن
180راوی پارک راوی روڈ لاہور