حاجی قیصر امین کے بیٹے مامون قیصر بٹ رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے

Haji Qaiser Butt

Haji Qaiser Butt

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے سینئر رہنما، وائس چیئرمین اے کیو خان ہسپتال اور چیئرمین پیراگون سٹی حاجی قیصر امین بٹ القادری کے بیٹے مامون قیصر بٹ رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے۔

مامون قیصر بٹ کی شادی شیخ محمد ایوب کی صاحبزادی مشعل ایوب سے سرانجام پائی، شادی کی تقریب میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعدرفیق ،سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری، سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق، صوبائی وزیرخواجہ سلمان رفیق،ندیم ضیائ،ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان صاحبان ترین، ممبر قومی اسمبلی حاجی ملک ریاض ،علیم خان، پیرسید انورگیلانی البغدادی،کرنل (ر)مبشرجاوید،عبدالرزاق جامی،سید اسد بخاری ،سید شہریار بخاری،شیخ محمدیونس، مہدقیصر بٹ، محمد علی قیصربٹ، شاہد بیگ ، مستحسن رضا، محمد حبیب،ملک فیصل، سمیت ملک بھر سے اعلیٰ سیاسی و سماجی ، دینی شخصیات سمیت مختلف مکاتب فکر سے وابستہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

میڈیا سیکرٹری
حاجی قیصر امین بٹ القادری
سنیئر رہنما پاکستان مسلم لیگ ن
180راوی پارک راوی روڈ لاہور