مذکوہ نورانی روحانی تقریب 14 جون کو حاجی جاوید عظیمی کی رہائش گاہ میں منعقد کی جائے گی

Haji Jawed Azeemi

Haji Jawed Azeemi

ہالینڈ (پ۔ر) روحانی سلسلہ عظیمیہ کے خانوادہ مرشد کریم حضرت خواجہ شمس الدین عظیمی صاحب کی زیر سرپرستی دنیا بھر میں قائم سلسلہ عظیمیہ کے نیٹ ورک مراقبہ ہالز ہر سال ماہ مقدس رمضان المبارک کی آمد کی خوشی میں استقبال رمضان کی تقریب منعقد کر کے اس با برکت مہینے کا والہانہ استقبال کرتے ہیں۔

امسال مراقبہ ہال ہالینڈ کے زیر اہتمام مذکوہ نورانی روحانی تقریب 14 جون بروز اتوار دن اڑھائی بجے نگران حاجی محمد جاوید عظیمی کی رہائش گاہ دی ہیگ میں منعقد کی جائے گی۔

متذکرہ تقریب کی مناسبت سے علامہ افتخار علی چشتی اور علامہ سید افتخار حسین شاہ اپنے خیالات کا اظہار فرمائیں گے۔ پروگرام کے اختتام پرلذت کام و دہن کے سلسلے میں حاضرین کی تواضع لنگر عظیمی سے کی جائے گی۔