حج درخواستوں کی قرعہ اندازی آج ہو گی

Hajj

Hajj

اسلام آباد (جیوڈیسک) حج 2015 کی کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی آج وزارت مذہبی امور سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہو گی۔

ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور کو سرکاری سکیم کے کوٹہ کیلئے 2لاکھ 69 ہزار درخواستیں موصول ہوئیں۔ 1 لاکھ 16 ہزار خواتین اور 1لاکھ 24 ہزار سے زائد مردوں نے درخواستیں جمع کرائی ہیں، 71ہزار 684ججاج کے کوٹہ میں سے 68ہزار 100کی قرعہ اندازی ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ 3 ہزار 584 حجاج کو ہارڈ شپ کوٹہ کے تحت بغیر قرعہ اندازی کے بھجوایا جائیگا، سرکاری سکیم سے پنجاب کا 45.5، خیبر پختونخواہ ،20.5سندھ کا 21.2، بلوچستان کا 4.7، اسلام آباد کا 2.6، فاٹا ، آزاد کشمیر کا 1.7فیصد کوٹہ رکھا گیا ہے۔

وزارت مذہبی امور کے ذرائع کے مطابق امسال 1 لاکھ 43 ہزار 368 خوش نصیب حج کی سعادت حاصل کرینگے، حج آپریشن 16اگست سے شروع ہو گا۔