حماس کی غزہ میں مختلف مجرموں کی پھانسیوں پر عملدرآمد کی منصوبہ بندی

Hamas

Hamas

غزہ (جیوڈیسک) فلسطین کی عسکری تنظیم حماس کے حکام نے غزہ شہر میں مختلف مجرموں کی پھانسیوں پر عمل درآمد کی منصوبہ بندی کرلی ہے۔ فرا نسیسی خبر رساں ادارے کی ایک رپورٹ کے مطابق فلسطینی اٹارنی جنرل اسماعیل جابر نے صحافیوں کو بتایا ہے کہ ‘غزہ میں جلد پھانسیوں پر عمل درآمد کروایا جائے گا، ان سزاؤں پر عوام کے بڑے اجتماع سے قبل عمل درآمد کروادیا جائے۔

حماس کے عہدیدار خلیل الحیا نے گذشتہ روز نماز جمعہ کے اجتماع پر اعلان کیا تھا کہ ’13 افراد سزائے موت کے منتظر ہیں، جن میں سے بیشتر پر چوری کے دوران قتل کا جرم ثابت ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ‘لواحقین کا حق ہے کہ وہ ان افراد کی سزاؤں کا مطالبہ کریں’۔یاد رہے کہ قتل کیے جانے والے فلسطینیوں کے لواحقین نے گذشتہ روز پارلیمنٹ کے سامنے احتجاج کرنے کی ایک غیر معمولی اجازت حاصل کی تھی جس میں انہوں نے سزائے موت پر عملدرآمد کا مطالبہ کیا تھا۔