ہیمبرگ ماسٹر ٹینس، البرٹ راموس اورفلورین میئر دوسرے رانڈ میں

Albert Ramos

Albert Ramos

ہیمبرگ (جیوڈیسک) اسپین کے البرٹ راموس اور جرمنی کے فلورین میئر ہیمبرگ ماسٹر ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے رانڈ میں پہنچ گئے۔

جرمنی کے شہر ہیمبرگ میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ کے پہلے راونڈ میں اسپین کے البرٹ راموس نے ہم وطن نکولس الماگرو گو اسٹریٹ سہٹس میں شکست دی ،البرٹ راموس کی جیت کا سکور چھ چار اور سات چھ رہا۔

جرمن کے فلورین میئر نے اسپین کے البرٹ مونٹاننیس کو سخت مقابلے کے بعد چار چھ، چھ دو اور چھ دو سے شکست دیکر اگلے مرحلے میں جگہ بنالی ۔ پولینڈ کے جرزی جانووچ اور اور فرانس کے لوکاس پولی بھی ہیمبرگ ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے راونڈ میں پہنچ گئے ۔