ہمدرد ویلفیئر سوسائٹی کوٹلہ کی طرف سے سٹریٹ لائٹس، گلیوں، نالیوں کی صفائی کا کام جاری

Hamdard Welfare Society

Hamdard Welfare Society

کوٹلہ ارب علی خاں : ہمدرد ویلفیئر سوسائٹی کوٹلہ کی طرف سے سٹریٹ لائٹس، گلیوں، نالیوں کی صفائی کا کام جاری۔ چئیرمین چوہدری ضیغم سجاد سعید اور صدر چوہدری شفقا ت عدالت نے اپنی نگرانی میں مینار والی مسجد سے نالہ بھنڈر تک تمام پولز پر سٹریٹ لائٹس نصب کروائیں اور گلیوں و نالیوں کی مکمل صفائی بھی کروائی۔

انشااللہ تمام گلیوں میں سٹریٹ لائٹس نصب کی جائیں گی اور اس منصوبے کی کامیابی کمیونٹی کے تعاون سے ہی ممکن ہو سکے گی۔ اس کے علاوہ نشے جیسے موذی مرض کے خلاف جہاد کا نعرہ بلند کرتے ہوئے نشے سے بچنے کیلئے آگاہی پینا فلیکس بھی آویزاں کیے گئے۔ چوہدری شفقا ت عدالت کا کہنا تھاکہ ہم سب نے مل کر اپنے نونہالوں کو ایک بہتر مستقبل دینا ہے جو کہ صرف اور صرف ایک اچھے ماحول سے ہی ممکن ہے۔

سوسائٹی کے چئیرمین چوہدری ضیغم سجاد سعید کا کہنا تھا کہ اگر ہم سب مل کر صفائی کا عہد کر لیں تو ہمیں کسی محکمے کسی ادارے کی ضرورت نہیں بلکہ ایک دوسرے کو شعور اور آگاہی دینے کی ضرورت ہے۔یہ بچے ہم سب کے لئے برابر ہیں ان کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہم سب کا فرض ہے۔