حمید گل صاحب کی برین ہمرج کی وجہ سے 79 سال کی عمر میں مری میں وفات

Hameed Gul

Hameed Gul

لاہور : ریٹائیرڈ حمید گل صاحب کی برین ہمرج کی وجہ سے 79 سال کی عمر میں مری میں وفات تھی۔ آپ 20 نومبر1936 کو پیدا ہوئے 1956 میں پاک فوج میں شمولیت اختیار کی اور 1992میں ریٹائیرڈہوگئے ۔ آپ آئی ایس آئی کے بھی سربراہ تھے ۔جزل حمید گل کو ایک متنازعیہ ہیرو کی حیثیت حاصل رہی ہے ۔ افغانستان کی روس سے انخلاء میں آپ کے کردار کو اہمیت دی جاتی ہے ۔ لیکن دوسری طرف یہ بھی کہا جارہا ہے کہ روس سے افغانستان کے انخلاء سے افغانی بہت سے گروپ میں تقسیم ہوگئے جس سے ناختم ہونے والی خونریز لڑائی جاری رہی۔

حمید گل صاحب اسلامی نظام شریعت کے نفاذ کے حامی تھے اس لئے ان کے تعلقات بہت سی دینی جماعتوں سے بھی تھا ۔ یہاں تک کہ کچھ کالعدم تنظیموں کے رہنماوں سے ان کی تصاویر نے بھی بہت سے سوال کھڑے کر دیئے۔ افغانستان کی مبینہ کامیابی سے پاکستان پر اس کے جو منفی اثرات مرتب ہوئے ان میں کلاشنکوف کلچر کا پاکستان میں فروغ پانا ۔ اسمگلنگ اورچرس کی کھلے عام فروخت بھی ایک عرصہ تک پاکستان کے لئے درد سر بنی رہی۔

اس کے علاوہ افغانستان میں عورتوں کے حقوق پر بھی بہت سے تحفظات پیدا ہوئے جن میں فرخندہ کی المناک موت نے افغانستان کی ساکھ کو بری طرح متاثر کیا ۔ اس کے علا وہ مختلف شدت پسند تنظیموں کا جنم ہوا جس سے دہشت گردی کی ناختم ہونے والی فضا پروان چڑھی ۔ ان سب حقیقتوں کے ساتھ ۔ افغانستان نے کبھی بھی پاکستان کے احسانات کو تسلیم نہیں کیا ۔بلکہ جب بھی موقع ملا پاکستان کے خلاف زہر اگلتا رہا۔

جبکہ پاکستان نے ہر ممکن طریقے سے اس کی مدد کی افغان مہاجرین کو پناہ دی ان تما م صورتحال میں روس کی شکست اور افغانستان کی فتح پر بہت سے سوال اٹھائے گئے ۔ روس یہ جنگ ہار کے بھی جیت گیا ۔یہی وجہ ہے کہ حمید گل صاحب پر تنقید کرنے والے ان تما م صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے ان پر تنقید کرتے ہیں ۔ جنرل صاحب نے ایک تقریب میں تقریر کرتے ہوئے مدرسوں کے قیام اور ان کی افادیت پر بھی کھل کے اظہار خیال کیا۔