حامد رفیق کے بڑے بھائی لالہ عتیق رحمان اسٹیٹ ایجنسی والے رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : فیصل آباد پریس کلب کے سابق سیکرٹری’ روزنامہ امن کے کرائم رپورٹر حامد رفیق کے بڑے بھائی لالہ عتیق (رحمان اسٹیٹ ایجنسی والے) اچانک طبیعت خراب ہونے پر رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے۔ انکی عمر 50 سال تھی۔ مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں صابریہ سراجیہ قبرستان پیپلز کالونی نمبر2 میں سپردخاک کر دیا گیا۔ نمازجنازہ میں صحافی’ وکلائ’ تاجر برادری’ سیاسی وسماجی شخصیت کے علاوہ اہل علاقہ کی کثیر تعداد میں شرکت کی۔

مرحوم نہایت ہی ملنسار’ خوش اخلاق اور صوم وصلوة کے پابند تھے اور اہل احباب میں ایک نمایاں مقام رکھتے ہیں۔ مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قل شریف آج صبح 8:30 بجے جامع مسجد جیلانی قادریہ انکی رہائش گاہ نزد ڈسپوزل ورک پیپلز کالونی نمبر2 میں ادا کی جائیگی۔ مرحوم نے سوگواروں میں 2 بیٹے اور ایک بیٹی چھوڑی ہے۔ حامد رفیق کا موبائل فون نمبر 0300-6638286 ہے۔