ہیملٹن : نیوزی لینڈ نے ون ڈے سیریز میں کینگروز کو شکست دے دی

New Zealand

New Zealand

ہیملٹن (جیوڈیسک) ہیملٹن ون ڈے میں کیویز نے کینگروز کو چوبیس رنز سے شکست دیکر تین میچز کی چیپل ہیڈلی سیریز جیت لی۔ کیوی اوپنر ٹام لیتھم کھاتہ کھولے بغیر مچل سٹارک کا شکار بنے۔ نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ چھہتر کے سکور پر گری۔ کپتان ولیم سن سینتیس رنز بنا کر پویلین روانہ ہوگئے۔

راس ٹیلر نے ایک سو سات رنز کی شاندار اننگز میں تیرہ خوبصورت چوکے لگائے۔ نیوزی لینڈ نے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹ پر دو سو اکیاسی رنز بنائے۔ ہدف کے تعاقب آسٹریلیا کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں اور پوری ٹیم دو سو ستاون رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

نیوزی لینڈ نے چوبیس رنز سے کامیابی سمیٹ کر اپنی سرزمین پر لگاتار آٹھویں سیریز میں فتح حاصل کی۔