ہیملٹن ٹیسٹ، ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ جاری

Hamilton Test

Hamilton Test

ہیملٹن (جیوڈیسک) میزبان ٹیم نیوزی لینڈ نے ہملٹن ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان کو فتح کیلئے 369 رنز کا ہدف دیا۔ پاکستانی اوپنرز میچ کے آخری دن انتہائی محتاط بیٹنگ کر رہے ہیں۔

اس سے قبل نیوزی لینڈ نے دوسری اننگز 313 رنز 5 کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کر دی تھی، راس ٹیلر نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 102 رنزکی اننگز کھیلی اور آئوٹ نہیں ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں عمران خان سب سے کامیاب بائولر رہے جنہوں نے 76 رنز کے عوض تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، محمد عامر اور وہاب ریاض نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔