تیرے کیا کہنے

Imran Khan and Hamza Shahbaz

Imran Khan and Hamza Shahbaz

تحریر : اے آر طارق
خبر کچھ یوں ہے کہ حمزہ شہباز شریف نے عمران خاں کو اس بیان پر کہ ”مرزا تنویر کو حمزہ شہباز نے قتل کروایا،پر لیگل نوٹس بھیج دیا ہے مگر جس پارٹی کا کارکن قتل ہوا ،جس نے اپنے یوم تاسیس جماعت اسلامی (منعقدہ پرنس ہوٹل)کے باہر جماعت اسلامی لاہور کی جانب سے2 ستمبر کی یکی گیٹ پراپنے کارکنان کے قتل کے خلاف احتجاجی دھرنا کی کال دیتے ہوئے ہزاروں کی تعداد میں پمفلٹ بانٹے ،جس میں واضح درج ہے کہ یہ قتل حمزہ شہباز کے ایما ء پر ہوااور قتل کرنے والوں کی تصاویر ان کے فلیکس پر ان کے دائیں بائیں لگی ہوئی ہے ،کو کوئی قانونی نوٹس نہیں بھیجااور نہ ہی اس واقع پر کوئی پیش رفت کی اورنہ ہی اتنی دیر سے ان کے اس الزام پر اب تک کوئی کوئیک ایکشن لیا،ہونا تو یہ چاہئیے تھا کہ اس ساری صورتحال میں جماعت اسلامی لاہور کو بھی ایک لیگل نوٹس جاتا،مگر ایسا نہیں کیا گیا ،جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے اس سارے واقع میں حمزہ شہبازصرف اور صرف عمران خاں کو ہی ذاتی رنجش پر نوٹس بھیج کر پریشان دیکھنا چاہتے ہیں۔موجودہ ملکی سیاسی صورتحال میں سیاسی درجہ حرارت اپنے پورے عروج پر ہے۔

پانامہ لیکس کرپشن کی صدا ہر زبان زد عام ہے ،حکومتی ارکان کو چھوڑ کر اپوزیشن ارکان کے خلاف کارروائیاں کی جا رہی ہیں،عمران اور اسکے ساتھیوں کو بھی بلیک میل اور کمزور کرنے کی سوچ لیے ”نااہلی ریفرنس”اسپیکرقومی اسمبلی کی جانب سے الیکشن کمیشن کو بھجوائے جا چکے ہیںجس پر فی الحال عمران کی جلد نااہلی ہوتی ہوئی نظر نہیں آرہی ،اسلیے کہ عمران اور اسکے ساتھی اگر نااہل قرار دئیے جاتے ہیںتو پھر باقی کو بھی جانا ہوگا۔

اس وقت یہ ساری کھچڑی جو پک رہی ہے صرف اور صرف ایک کھیل تماشا ہے،جو دھیمی اور آہستہ رفتار سے چلتا رہے گا مگرسٹار پلس کے ڈرامے کی طرح ختم ہونے میںفی الحال نہیں آئے گا،اسلیے کہ اس ڈرامے میں موجود ساری کاسٹ تجربہ کار ،جہاندیدہ اور نظریہ ضرورت کے تحت حالات کا رخ اپنی مرضی کے مطابق موڑنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔اسلیے یہ ڈرامہ بطور انٹرٹینمنٹ مزہ تو دے گا مگر ختم ہونے کو نہیں آئے گا۔اگر یہ ڈرامہ عمران کی نااہلی کی صورت میں ا ختتام پذیر ہوتا نظر آنے لگا توباقی ایکٹر زکا دور شروع ہوجائے گا۔

Politics

Politics

اسلیے اس ڈرامہ میں (ایک ٹوپی ڈرامہ چھپا ہوا ہے ،جس پر میں تاحال پردہ نہیں اٹھاسکتا، سیاستدانوں کی دلچسپی ،بقاء اورسیاسی کریئر کا سوال ہے)الغرض یہ کہ یہ ڈرامہ اتنا سادہ اورآسان بھی نہیں ،جتنا نظر آتا ہے ،اس ڈرامے کو دیکھنے والی دیدہ وبینا آنکھ چاہیئے۔جاننے والے جانتے ہیں کہ حکومت و قت نے اس ڈرامے کو جو اس نے شروع کررکھاہے،اختتا م پذیر نہیں کرے گی، آخر اس کی بقاء بھی تو اسی میں ہے کہ ڈرامہ چلتا رہے۔لیکن اگر یہ ڈرامہ حقیقی معنوں میںمیرٹ پر چلا(جس کے چلنے کی کوئی امید دور دور تک نہیں)توصورتحال مختلف بھی ہوسکتی ہے ،لیکن محسوس یہ ہوتا ہے کہ اس سارے ڈرامے کے کردارتاا ختتا م ڈرامہ پورے رہے گے اور کوئی بھی ڈرامہ کی کاسٹ سے فارغ نہ کیا جائے گا۔اس ڈرامے کو شروع کرنے کے بعد اب بار بار ایک ہی اشارہ، گاہے بگاہے مختلف شکلوں،صورتوں میں دیا جا رہا ہے کہ جمہوریت کا حسن یہ ہے کہ سب ساتھ مل کر اس ملک کی ”خدمت” کے لیے کام کریں۔سمجھ داریقیناسمجھ گئے ہونگے کہ میں کیا کہنا چاہتا ہوں۔یہ ڈرامہ اس حکومت میں تو اسی طرح چلے گا اور کوئی بھی ایکٹرز اس سیریل سے آوٹ نہیں کیا جائے گا۔

اس حکومت کے بعدازاں کوئی یوٹرن آجائے تو الگ بات ہے۔ہر کوئی اس ڈرامے میں اپنے آپ کو بچانے کی سعی میں لگا ہوا ہے۔ حکومت وقت بھی اس بات کو اچھی طرح سمجھتی ہے ، اسلیے اس نے تمام تر اختلافات کے باوجود صحیح ٹائم پر اپنا پتا پھینکا ہے (جب وہ خود پانامہ لیکس میں بری طرح پھنسی آہ وبکاء کر رہی ہے اوراسے اس میں سے نکلنے کا کوئی مناسب راستہ نہیں مل رہا،سوائے اپنے سیاسی مخالفین کو بلیک میل کرنے کے)۔ہٹ دھرمی اورڈھٹائی کا یہ کھیل تماشہ جاری ہے اور ہر کوئی” میں نہ مانوں” کی رٹ لگائے اس میں شریک کار ،اس ڈرامے کی رونقیں بڑھانے میں پیش پیش ہے ۔دیکھتے ہیں کہ یہ ڈرامہ کتنا پرلطف ہوگا اور کس نہج پر اختتام پذیر ہوگا۔

بات ہورہی تھی حمزہ شہباز کے عمران کو دئیے گئے نوٹس کی ،تو حضور والا ،بڑے میاں تو بڑے میاں ،چھوٹے میاں سبحان اللہ۔آپ نے بھی بڑوں کو دیکھتے ہوئے جوش جنون میں اس دلدل میں چھلانگ تو مار دی ہے ،عمران کو مرزا تنویر کا قتل حمزہ نے کروایا والے بیان پر نوٹس تو بھیج دیا ہے مگر سوچا کہ وہ پمفلٹ جو جماعت اسلامی نے اپنے یوم تاسیس پروہاں موجودشرکاء ہال کو بانٹے ،اس پر جماعت کے بارے میںکیا کہیں گے۔کیا ایک لیگل نوٹس جماعت اسلامی لاہور کو بھی بھیجنا پسند کریں گے یا صرف عمران کے پیچھے ہی ہاتھ دھو کرپڑنے کی آپ کوہدایات ملی ہیں۔

AR Tariq

AR Tariq

تحریر : اے آر طارق
03074450515
03024080369