ہنگو: افغان مہاجر کیمپ میں فائرنگ ، 2 افراد جاں بحق

Firing

Firing

ہنگو (جیوڈیسک) ہنگو کی تحصیل دوآبہ کے افغان مہاجر کیمپ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہیں ۔پولیس کے مطابق تحصیل دوآبہ میں قائم بابرک افغان مہاجر کیمپ میں نامعلوم افراد گھس گئے اور فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک خیمے کے باہر کھڑی خاتون اور مرد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔مرنے والے آپس میں رشتےدار تھے۔

واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا،لاشوں کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیاگیا ہے ،ملزمان کی تلاش جاری ہے۔