امنگوں، آرزؤں اور خوشیوں کے ساتھ 2017ء آگیا

2017

2017

کراچی (جیوڈیسک) امنگوں، آرزووں اور خواہشات کے ساتھ 2017ء آ گیا، کراچی اور لاہور سمیت پاکستان کے چھوٹے بڑے شہروں میں نوجوانوں اور منچلوں کی جانب سے نئے سال کا زبردست استقبال کیا گیا۔

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں ساحل سمندر کو جانے والی سڑکوں پر تاریخی رش ہے، پورٹ گرینڈ پر والہانہ جشن جاری ہے، پولیس نے بھی رکاوٹیں ختم کر دیں، ڈالمین مال کے راستے سی ویو آنے والوں کو گاڑی پارک کرنے کی جگہ نہیں ملے گی، انہیں ولیج ریسٹورنٹ کے موڑ سے واپس جانا پڑے گا۔

کراچی میں بحریہ ٹاون آئیکون، لاہور میں ایفل ٹاور اور اسلام آباد میں بحریہ انکلیو میں زبردست آتش بازی کے ساتھ نئے سال کا استقبال کیا گیا۔

کراچی میں بحریہ ٹاؤن آئی کون کلفٹن پر رنگارنگ تقریب ہوئی، جس میں بین الاقوامی طرز کی شاندار آتش بازی کا شاندارمظاہرہ کیا گیا۔

ایفل ٹاوربحریہ ٹاؤن لاہور اور بحریہ انکلیو اسلام آباد میں بھی نئےسال پر تقریب ہوئی، جہاں آتش بازی بھی کی گئی، لوگوں کی بڑی تعداد تقریب میں شر یک ہے۔

2017ء کو نئی امیدوں اورامنگوں کے ساتھخوش آمدید کیا گیا ہے، ملک بھرمیں جشن کا سماں ہے، سال نوکی آمد پرکئی شہروں میں ہوائی فائرنگ بھی کی گئی ہے۔

نئے سال کی خوشی میں مختلف شہروں میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا ہے، نئے سال کی آمد پر مختلف شہروں میں شاندارآتش بازی کا مظاہرہ کیا جارہا ہے،کئی جگہوں پر ہوائی فائرنگ بھی کی گئی ہے، لوگ خوشی سے رقص کر رہے ہیں۔

کراچی کے علاقے سی ویو پر نئے سال کی آمد کے موقع پر ہلڑبازی کرنے والے نوجوانوں پر پولیس نے لاٹھی چارج کیا ہے، ون ویلنگ اور کرتب دکھانے والے 20 موٹرسائیکل سواروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

ملتان کے علاقے صدر بازار میں نئے سال کی خوشی میں آتش بازی کی گئی، پولیس نے منچلوں کو منتشر کرنے کیلئے ان پر لاٹھی چارج کیا اور کئی افراد کو حراست میں لے لیا۔