امام الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ کی ولادت ِبا سعادت کی خوشی میں عظیم الشان مشعل بردار جلوس

Gujranwala

Gujranwala

گوجرانوالہ: عالمی ادارہ تنظیم الاسلام کے زیر اہتمام امام الانبیاء حضرت محمد مصطفیٰ کی ولادت ِبا سعادت کی خوشی میں، گوجرانوالہ کی پہچان، ایمان افروز عظیم الشان مشعل بردار جلوس آج بروز جمعة المبارک، بوقت بعد ازنمازعصر، درگاہ حضرت ابو البیان ماڈل ٹائون تا نگار پھاٹک شایان شان طریقے سے نکالا جائے گا جس کی قیادت عالم اسلام کی عظیم روحانی شخصیت صاحبزادہ پیر محمد رفیق احمد مجددی سجادہ نشین درگاہ حضرت ابوالبیان کریں گے۔

جشن عید میلاد النبی ۖ کے موقع پر نکالے جانے والے اس جلوس کے حوالے سے تمام تیاریوں کوگذشتہ روز ہی حتمی شکل دے دی گئی تھی ،ہزاروں الیکڑونک شمعوں سے ٹمٹماٹے ہوئے شہر کے اس روایتی جلوس میں مشائخ عظام ،علمائے کرام،ممتاز مذہبی و روحانی سکالرز، سیاسی و سماجی شخصیات اور پاکستان بھر سے معروف قراء و ثناء خوان مصطفیٰ کے علاوہ وکلاء ڈاکٹرز ،طلباء اور معززین شہرخصوصی طور پر شرکت کریں گے۔
سیکرٹری نشرواشاعت
محمد شہزاد مجددی
0333-8131588
عالمی ادارہ تنظیم الاسلام پاکستان رجسٹرڈ
نوٹ:پریس ریلیز ای میل بھی کر دی گئی ہے۔