حقانی نیٹ ورک کے رکن سابق روسی کمانڈر پر امریکی عدالت میں فرد جرم عائد

US Court

US Court

واشنگٹن (جیوڈیسک) امریکی ریاست ورجینیا میں وفاقی عدالت نے سویت روس کے ایک سابق فوجی کمانڈر کو 2009 ء میں امریکی فورسز پر ہونے والے طالبان حملے کی سربراہی کا مرتکب قرار دیا ہے۔

ایرک حمیدالین جو کہ ایک نو مسلم ہے، 15 جرائم کا مرتکب پایا گیا۔ ماہرین کے مطابق ان میں سے بعض الزامات کی سزا یقینی طور پر عمر قید ہے۔

یہ فیصلہ آٹھ گھنٹے کے غور و خوض کے بعد دیا گیا ہے۔ امریکی حکام کے مطابق حمیدالین ایک روسی فوجی ہے جو افغانستان میں سویت روس کی جنگ کے بعد وہیں رہ گیا تھا اور طالبان کے اتحادی حقانی نیٹ ورک میں شمولیت اختیار کر لی تھی۔