ہری پور میں تیز رفتار کار نے 2 مزدوروں کو روند ڈالا

Deadbody

Deadbody

ہری پور (جیوڈیسک) بھیرہ روڈ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے سائیکل پر سوار 2 مزدورجاں بحق ہوگئے۔

ہری پور میں بھیرہ روڈ پر تیز رفتار کار نے سائیکل کو ٹکردے ماری جس کے نتیجے میں سائیکل پر سوار دونوں مزدور موقع پرجاں بحق ہوگئے جنہیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیورفرارہونے میں کامیاب ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے جبکہ ضابطے کی کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے حوالے کردیا جائے گا۔