ہری پور : ٹریفک حادثے میں 4 خواتین اساتذہ جاں بحق

Haripur

Haripur

ہری پور (جیوڈیسک) ہری پور میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 4 خواتین اساتذہ جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئیں

بالڈیر کے قریب حادثہ اس وقت پیش آیا جب خواتین اساتذہ کو لیکر جانیوالا کیری ڈبہ درخت سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے نتیجے میں چار خواتین موقع پر جاں بحق اور تین زخمی ہوگئیں۔

حادثے کے بعد امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد منتقل کردیا گیا جہاں پر ان کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

جاں بحق اور زخمی خواتین اساتذہ گورنمنٹ گرلز کالج جا رہی تھیں۔