جون ایلیاء کی یاد میں حلقہء فکروفن کی نشست

Halqa Fiqar o Fun

Halqa Fiqar o Fun

تحریر: ڈاکٹر محمد ریاض چوھدری
حلقہء فکروفن کے زیرِ اہتمام مایہ ناز شاعر جون ایلیاء کی یاد میں ایک ادبی نشست حلقہء فکروفن کے صدر ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری کی زیرِ صدارت ریاض کے معروف شاعر محمد صابر قشنگ کے دولت کدہ پر منعقد ہوئی جس کے مہمانِ خصوصی ادب دوست و ادب نواز پاکستان انٹرنیشنل آیتر لائنز کے مارکیٹنگ منیجر جناب محمدارشد شیخ تهے، نظامتکے فرائض حلقہء فکر و فنکے سیکرٹریجنرلوقارن سیموامقنے خوشاسلوبی سے سرانجام دئیے۔ نشستکا آغاز ڈاکٹر معمود احمد باجوہ کیتلاو تقرآنپاک سے ہوا میزبان شاعرِ فکروفن محمد صابر قشنگ مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔
یہ اک جبر ہے ، اتفاق نہیں
جون ہوتا کوئی مذاق نہیں

سیکریٹری جنرل وقار وامق نے جون ایلیا کا مختصر تعارف پیش کیا اور انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے انداز تحریر کی وجہ سے سراہے جاتے تھے ۔ انکے والد شفیق حسن ایلیا کو فن اور ادب سے گہرا لگاؤ تھا اور اسی علمی ماحول میں جون کی طبیعت کی تشکیل ہوئی ۔ وہ فلسفہ، منطق ، اسلامی تاریخ ، اسلامی صوفی روایات اور مغربی ادب پر بون کا علم کسی انسائکلوپیڈیا کی طرح وسیع تھا اور اس علم کا نچوڑ انہوں نے اپنی شاعری میں بھی داخل کیا تاکہ اپنے ہم عصروں سے نمایا کرسکیں۔

Halqa Fiqar o Fun

Halqa Fiqar o Fun

وامق نے کو منظوم خراج عقیدت بھی پیش کیا – ناظم الامور حلقہء فکروفن ڈاکٹر طارق عزیز نے ” جون ایلیاء – ایک مفکر اور حساس شاعر” کے عنوان سے مقالہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ جون کی شاعری فکروفن کا حسین امتزاج تهی، وہشاعریکوعطیہء خداوند ی سمجهتے تهے، ڈپٹیسیکرٹریجنرلحلقہءفکروفنڈاکٹرحناءامبرینطارقنے اپنے زمانہ طالب علمی کے دوران جون ایلیاء کے حلقہء فکروفن میں گزری یادیں تازہ کیں اور دبئی میں منعقدہ جشنِ جون ایلیاء کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ جون بهائی کو یہ اعزاز حاصلتها کہا نکیز ندگیمیں ہیانکیشاعرنہعظمتکے اعترافمیں جشن منعقد کیاگیا، حلقہءفکروفن کے اساسی رکن امین تاجر نے اپنے خطاب میں جون ایلیاء کی علمیت اور شاعرانہ عظمت پر انہیں زبردست خراجِ تحسین پیش کیا اور انکی زندگی کے کچھ گمنام گوشے آشکارہ کئے ۔ جبکہ ڈاکٹر محمود احمد باجوه نے کہا کہانکے زمانہطالبعلمیمیںجونایلیاءکےترانےلاہورزندہ باد نے انہیں بے حد متاثر کیا۔

جون ایلیاء کو شعری خراجِ عقیدت پیش کرنے والوں میں محمد صابر قشنگ، ڈاکٹر حناء امبرین طارق اور وقار نسیم وامق شامل تھے. مہمانِ خصوصی ارشد شیخ نے حلقہء فکروفن کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ حلقہء فکروفن ادبی روایات کا امین ہے اور جون ایلیاء کی یاد میں منعقدہ آج کی نشست یادگار رہے گی۔

Halqa Fiqar o Fun

Halqa Fiqar o Fun

انہوں نے جون ایلیا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکی ایک غزل محفل کی نذر کی ۔ اپنے صدارتی خطاب میں صدر حلقہءفکروفن ڈاکٹر محمد ریاض چوہدری نے کہا کہ جون ایلیاء ایک منفرد اور یگانہ شاعر تهے۔جسکاانداز نہ تو پہلے گزرنے والے شاعر سے ملتا ہے اور نہ ہی بعد میں آنے والے شاعر نے ابن کے لہجے کی تقلید کی وہ اپنے سلسلہ کے آپ ہی موجد اور آپ ہی خاتم ہیں ۔ مشاعروں میں جون کا مخصوص شاعرانہ انداز انہیں دوسرے شعراء سے نمایاں کرتاجن کی انفادیت یہ بھی ہے کہ وہ عشق و محبت کے موضوعات کو اردو غزل میں دوبارہ لے آئے لیکن وہ روایت کے رنگ میں نہیں رنگے بلکہ انہوں نے اس قدیم موضوع کو ایسا منفرد انداز دیا جو سب کو بہت پسند آیا ۔ شائقینِ شعر جون کے اشعار پر دیوانہ وار جهوماٹهتے اور آج بھی جون ایلیاءکیشاعریخاصوعاممیںمقبول ہے. آخر میں ڈاکٹر ریاض چوھدری نے منظوم خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے اشعار محفل کی نذرکئے۔

چاہتا ہوں بھول جاؤں تمہیں
اور خود بھی نہ یاد آؤں تمہیں
جیسے تم صرف اک کہانی تھیں
جیسے میں صرف اک فسانہ تھا

میزبان محمد صابر قشنگ نے اظہارِ تشکر ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بهیفکروفنکیمحفلیںسجتیرہیںگی،راتگئےاسیادگارشامکااختتاممیزبانمحمدصابرقشنگکیجانبسےشرکائےنشستکےاعزازمیںپرتکلفعشائیہدیاگیا۔

Dr. Mohammad Riaz Chaudhry

Dr. Mohammad Riaz Chaudhry

تحریر: ڈاکٹر محمد ریاض چوھدری