ہرنائی: بارودی سرنگ کا دھماکا، ڈرائیور زخمی

Harnai

Harnai

ہرنائی (جیوڈیسک) ہرنائی کے علاقے ترخ تنگی میں گاڑی کے قریب بارودی سرنگ کے دھماکے سے ڈرائیور زخمی ہوا۔

لیویز ذرائع کے مطابق واقعہ ہرنائی کے علاقے ترخ تنگی کے مقام پر پیش آیا جہاں گاڑی کے قریب سڑک کے کنارے نصب بارودی سرنگ کا دھماکہ ہوا جس سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا جبکہ ڈرائیور شدید زخمی ہوا۔

گاڑی سیکورٹی اہلکاروں کو لینے شہر جا رہی تھی۔زخمی ڈرائیور کو ہرنائی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔