حسیب شہید کی قربانی سے فیصل آباد کے سینکڑوں شہری محفوظ ہوئے۔ سید افتخار حسین

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : حسیب شہید کی قربانی سے فیصل آباد کے سینکڑوں شہری محفوظ ہوئے ڈی گرائونڈ میں پولیس جوان کی قربانی قابل ستائش ہے پاک افواج پاکستان کے ساتھ پولیس جوانوں کی قربانیاں بھی لازوال ہیں جسے پوری قوم سلامتی پیش کرتی ہے پولیس کے زخمی جوانوں غلام مصطفے اور ذیشان کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ہے۔

ان خیالات کا اظہار مجلس وحدت مسلمین پاکستان جنرل سیکرٹری سابق ٹکٹ ہولڈر پی پی 66امن کمیٹی ممبر فیصل آباد ڈاکٹر سید افتخار حسین نقوی نے کہا کہ سی پی او افضال احمد کوثر کی دیرپا دلیری اور اپنی کے ساتھ فوری دہشت گردوں کو گرفتار کرے اور ایک دہشت گرد کو ہلاک کرنا سی پی او اور اس کی ٹیم کا بڑا کارنامہ ہے۔

سی پی او کی ایسی دلیری رہی تو فیصل آباد سے جلد دہشت گردوں کا خاتمہ کر دیں گے سی پی او فیصل آباد نے ایسے اقدامات اٹھا رکھے ہیں دہشتگردوں کا خاتمہ کر دیں گے جانیں بھی قربانی کر دی ہیں عوام کا تحفظ کرنا اور عوام کا ساتھ رہے گا تو دہشت گردی کا خاتمہ کر دیں گے ہماری پولیس نوجوان دلیر ہیں دہشت گردوں کا خاتم کرنا جانتے ہیں۔