حویلی لکھا: 2 گروہوں میں فائرنگ، 5 افراد جاں بحق، 2 زخمی

Haveli Lakha

Haveli Lakha

حویلی لکھا(جیوڈیسک) حویلی لکھا کے دریائی علاقے چک اکبر کے میں وٹو برادری کے دو گروپوں میں گزشتہ تین ماہ سے 7 ایکڑ زمین کا تنازع چل رہا تھا کہ آج دونوں گروپوں کے درمیان فائرنگ ہو گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہو گئے۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، جاں بحق اور زخمی افراد کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزموں کو گرفتار کر لیا، پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے۔