حویلیاں حادثہ: عملے کو زہریلی یا نشہ آور چیز کھلانے کا خدشہ، قبر کشائی کا فیصلہ

Havelian Plane Crash

Havelian Plane Crash

اسلام آباد (جیوڈیسک) حویلیاں طیارہ حادثہ میں جاں بحق ہونے والے عملے کی قبر کشائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق قبر کشائی کے ذریعے میتوں کا میڈیکل ٹیسٹ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تا کہ عملے کو زہریلی یا نشہ آور چیز کھلانے کے خدشے کا جائزہ لیا جا سکے۔

ذرائع کے مطابق پمز ہسپتال انتظامیہ کو قبر کشائی کیلئے وزارت کیڈ کے احکامات موصول ہو گئے ہیں۔

قبر کشائی کیلئے ضلعی انتظامیہ سے باقاعدہ اجازت لی جائے گی جبکہ قبر کشائی کیلئے پمز کے ڈاکٹرز کا خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا جائے گا۔