حوا کی بیٹی کے ساتھ پنجاب حکومت مزاق بند کرے۔ تصور حسین مرزا

Dr Tasawar

Dr Tasawar

پوران (نامہ نگار) حوا کی بیٹی کے ساتھ پنجاب حکومت مزاق بند کرے، خواتین کے تحفظ کے نام پر جو بل پاس کیا گیا ہے۔

اس سے خواتین کی عزت میں اضافہ نہیں بلکہ عزت کے نام پر تزلیل ہوئی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار سرائے عالم گیر جہلم کے ڈپٹی کواڈی نیٹر یونین آف جرنلسٹ رجسٹرڈ یوکے پاک معروف کالم نویس ڈاکٹر تصور حسین مرزا آف پوران نے اپنے اخباری بیان مین کیا اور کہا اسلامی جموریہ پاکستان کے سلیبس میں سیرت النبی ۖ شامل کرنے کی بجائے ملک عزیز کی عورتوں کو آزادی کے نام پر فحاشی میں مبتلا کرنے کی خواتین کے تحفظ کے نام پر جو بل پیش کیا گیا ہیں۔

اس کو ہر طبقہ ِ فکر کے لوگوں نے مسترد کر دیا ہیں۔ حکومت کو بھی چاہیئے توبہ استغفار کر کے اس میں ترمیم کرے تا کہ دنیا کے ساتھ آخرت میں بھی سرخروئی نصیب ہو۔