ہوائی میں آتش فشاں سے لاوے کا اخراج شروع

Volcano

Volcano

ہوائی (جیوڈیسک) امریکی ریاست ہوائی میں آتش فشاں سے لاوے کا اخراج شروع ہو گیا ہے۔

ہوائی کے سب سے بڑے جزیرے میں موجود کیلایووا آتش فشاں سے بڑی مقدار میں لاوے کا اخراج شروع ہو گیا ہے ۔ حکام کے مطابق لاوے کا بہاؤ پھیلتا ہی جا رہا ہے اور چوبیس گھنٹے کے اندر تقریبا ایک کلو میٹر زمین پر پھیل چکا ہے۔

اس پھیلاؤ سے فی الحال قریبی آبادیوں کو کوئی خطرہ نہیں۔ کیلایووا آتش فشاں کا شمار دنیا کے فعال ترین آتش فشاں میں ہوتا ہے۔