حضرت داتا علی ہجویری کی تعلیمات مشعل راہ ہیں : صوفی مسعود احمد صدیقی

Hazrat Data Ali Hajveri

Hazrat Data Ali Hajveri

لاہور : تنظیم مشائخ عظام پاکستان کے امیر قائد روحانی انقلاب صوفی مسعود احمد صدیقی نے کہاہے کہ مخدوم امم، مرکز تجلیات حضرت علی بن عثمان داتا گنج بخش کی تعلیمات و فرمودات طالبین حق اور تمام انسانیت کیلئے مشعل راہ ہیں۔

آپ نے برصغیر پاک و ہند میں دین حق کے فروغ اور اشاعت اسلام میں اہم کردار ادا کیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکرٹریٹ پر عرس مبارک حضرت داتا گنج بخش کے حوالے سے منعقدہ محفل نعت کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

امیر تنظیم مشائخ عظام پاکستان صوفی مسعوداحمد صدیقی نے کہاکہ حضرت داتا گنج بخش کا فیضان تاقیامت آنیوالی نسلوں کی ظاہری و باطنی رہنمائی کرتا رہے گا اور طالبین حق ان کے آستانے سے فیض یاب ہوتے رہینگے۔

محفل نعت میں صاحبزادہ پیر شبیر احمد نقشبندی، محمد اکمل نقشبندی سمیت دیگر ثناء خوان رسول نے نذرانہ عقیدت پیش کیا ، اختتام پر ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعا جبکہ حاضری میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔

میڈیاسیل ۔تنظیم مشائخ عظام پاکستان
فون۔0300-8808076
0321-9424047