درگاہ شاہ جیلانی پر نواسہ رسول ۖ حضرت امام حسن کے یوم شہادت پر روح پرور محفل کا انعقاد

MEHFIL SHADAT IMAM HASSAN

MEHFIL SHADAT IMAM HASSAN

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حلقہ علویہ القادریہ کے زیر اہتمام نواسہ رسول ۖ حضرت امام حسن کے یوم شہادت کے حوالے سے درگاہ شاہ جیلانی چاند پوری پرروح پرور محفل کا انعقاد کیا گیا۔

محفل میں ملک کے ممتاز ثناء خوان رسول ۖ فیصل حسن نقشبندی، خاور نقشبندی ،احسن حسانی ،اویس رضا اور انور ملک نے بارگاہ رسالت میں ہدیہ عقیدت پیش کیاجبکہ نظامت کے فرائض مشرف علوی القادری نے انجام دیئے تقریب میں علماء اکرام ،مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

تقریب کے اختتام پر حلقہ علویہ القادریہ کے سربراہ و سجادہ نشین درگاہ شاہ جیلانی سید خورشید الحسن شاہ جیلانی نے خلفاء اکرام ،مریدین اور شرکاء محفل کے ہمراہ درگاہ شاہ جیلانی چاند پوری پر حاضری دی مزار شریف پر چادر چڑھائی اور گل پاشی کی اس موقع پر ملک کی ترقی خوشحالی اور اسلام کی سربلندی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔