حضرت امام حسین کے سلسلہ میں 5 دسمبر کو مجلس کا انعقاد کیا جائے گا۔ غلام حسین نقوی

ویانا (محمد اکرم باجوہ) امام بارگاء العصر اسلامک سنٹر ویانا کے پریس سیکرٹری غلام حسین نقوی نے پاکستان میڈیا ویانا جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امام بارگا ہ العصر اسلامک سنٹر ویانا میں چہلم سید الشہدا ء حضرت امام حسین کے سلسلہ میں 5 دسمبر بروز ہفتہ شام چھ بجے ایک مجلس کا انعقاد کیا جائے گا۔

مجلس میں تلاوت قرآن پاک سید بلال کریں گے اور چہلم سید ا لشہدا حضرت امام حسین کی مناسبت سے مولانا راجہ احمد عباس آف یوکے خصوصی خطاب فرمائیں گے۔

مقامی زاکرین بھی خطاب کریں گے۔خواتین کیلیے پردہ کا بندوبست اور نیاز امام حسین کا بھی انتظام ہوگا۔تمام مومنین و مومنات کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے کہ مجلس میں شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔

Hazrat Imam Hussain, Majlis

Hazrat Imam Hussain, Majlis