جشن ولادت حضرت زین العابدین کی تقریب کل کورنگی میں منعقد ہو گی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) حیدر ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام 14 سو سالہ جشن ولادت حضرت زین العابدین کی پر وقار تقریب مورخہ 12 فروری 2017ء بروز اتوار بمقام عزاء خانہ امامیہ جے ون ایریا کورنگی نمبر 5 کراچی پر منعقد ہو گی۔

تقریب کے مہمان خصوصی علامہ ڈاکٹر ماجد رضا رضوی جبکہ صدارت علامہ آغا شبیر الحسن طاہری فرمائیں گے جبکہ دیگر مہمانان میں سفیر اتحاد بین المسلمین جاوید اختر کربلائی ،جعفریہ الائنس کے سید شبر رضا اور دیگر شرکت کرینگے۔

تقریب سے مولانا سید محمد نقی نقوی خصوصی خطاب فرمائیں گے جبکہ حدیث کساء حافظ سخاوت حسین حیدری ،نظامت پروفیسر نجمی حسن اور دعائیہ کلمات مولانا نجف علی عابدی فرمائیں گے رونق بزم ایس ایم نقی اور شمس الحسن شمسی ہونگے۔
جاری کردہ :۔ شعبہ نشرو اشاعت