ہیڈ کوچ کیلئے پی سی بی کا شارٹ لسٹ کیئے گئے کوچز سے رابطہ

Head Coaches

Head Coaches

لاہور (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لئے شارٹ لسٹ کیے تین امیدوار اسٹیورٹ لا، اینڈی مول اور مکی ارتھر۔ بورڈ نے تینوں امیدواروں سے رابطے کیئے۔

اسٹیورٹ لا کو کوچ بنانے میں بورڈ کو مشکلات کا سامنا۔ اسٹورٹ لا آسٹریلیوی ٹیم کے دورہ سری لنکا کے لیئے بیٹنگ کوچ ہیں۔ ذرائع کے مطابق اسٹیورٹ لا نے پی سی بی کو قومی ٹیم کے دورے انگلینڈ کے بعد دستیابی ظاہر کی ہے۔

بورڈ نے اینڈی مولز اور مکی ارتھر سے بھی رابط کیا جبکہ پی سی بی سمجھتا ہے کہ اینڈی مول سے دورہ انگلینڈ کی تیاری میں مدد ملے گی مگر بحیثیت کوچ ان کے اعزاز میں بڑی کامیابیاں نہیں ہیں۔

مکی ارتھر بھی بورڈ کے فیورٹ امیدوار میں شامل ہیں مگران کی مانگ بورڈ کے بجٹ سے زیادہ ہے۔ ذرائع کے مطابق امیدوار کے بارے حتمی فیصلے میں مزید وقت لگے گا۔