ھیڈ ماسٹر کا امتحان پاس کرنے والے امیدواروں کو ابھی تک آفر آرڈر نہیں دیئے جا سکے

Badin

Badin

بدین (عمران عباس) آئی بی اے کے تحت ھیڈ ماسٹر کا امتحان پاس کرنے والے امیدواروں کو ڈیڈھ سال کا عرصہ گزر گیا لیکن حکومت سندھ اور محکمہ تعلیم کی جانب سے ابھی تک انہیں آفر آرڈر نہیں دیئے جا سکے جس کے باعث وہ سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں۔۔

بدین پریس کلب کے سامنے احتجاج کرنے والے کوئی اور نہیں پر اپنی محنت سے پاس ہونے والے ھیڈ ماسٹرز ہیں جن سے آئی بی اے نے امتحان لیا اور پاس بھی کیا لیکن حکومت سندھ انہیں بھول ہی گئی۔

احتجاج کرنے والوں کا کہنا ہے کہ ڈیڈھ سال قبل ایک ہزار اسی امیدوار اس امتحان میں پاس ہوئے لیکن محکمہ تعلیم نے انہیں ابھی تک آفر آرڈز جاری نہیں کیئے جس کے باعث یہ سڑکوں پر احتجاج کرنے پر مجبور ہیں، مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ جلد سے جلد انہیں آفر آڈرز دے کر ان کے اندر سے بے چےنی کو ختم کیا جائے۔