صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ سے ہی صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے، اسامہ قاضی

Taxila Snooker Club Opening

Taxila Snooker Club Opening

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ سے ہی صحت مند معاشرہ تشکیل پاتا ہے،مسلم لیگ ن کھیلوں کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے،پاکستان میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ اسے اجاگر کیا جائے۔

واہ کینٹ 98 فیصدتعلیمی شرح رکھنے والا ماڈل سٹی ہے،سپورٹس کے فروغ کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے،ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن یوتھ ونگ واہ کینٹ کے صدر اسامہ قاضی نے لالہ رخ واہ کینٹ میں عمرانز سنوکر لاونج کی افتتاحی تقریب میں بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کے دوران کیا۔

اس موقع پر راجہ شیراز اصغر، عمرانز سنولاوئنج کے ڈائریکٹر عمران مغل کے علاوہ کثیر تعداد میں شائقین موجود تھے اسامہ قاضی نے شارٹ لگا کر سنوکر لاوئنج کا افتتاح کیا،ڈائریکٹر عمرانز سوکر لائونج عمران مغل نے مسلم لیگ ن یوتھ ونگ واہ کینٹ کے صدر اسامہ قاضی جو نوجوانوں کے پسندیدہ لیڈر ہیں کو بطور مہمان خصوصی تقریب میںمدعو کیا تھا۔

اسامہ قاضی کا کہنا تھا کہ نوجوانوں کو معاشرتی برائیوں سے بچا کر صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا احسن اقدام ہے،ہمیں بطور شہری اس ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنا اجتماعی اور انفرادی کردار ادا کرنا چاہئے تاکہ معاشرتی برائیوں کا قلع قمع ممکن ہو۔

انکا کہنا تھا کہ یوتھ نہ صرف متحد ہے بلکہ پارٹی کی فعالیت کے لئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038