اپنی صحت کے بارے میں فکر مند رہتی ہوں، ایمان علی

 Iman Ali

Iman Ali

لاہور (جیوڈیسک) اداکارہ و ماڈل ایمان علی نے کہا ہے کہ میں ہمیشہ اپنی صحت کے بارے میں فکر مند رہتی ہوں اور اپنے وزن کو کنٹرول کرنے کے لیے مختلف ایکسر سائز طویل عرصے سے کر رہی ہوں اور یہی وجہ ہے کہ میرا وزن کبھی بھی پچاس کلو سے زیادہ نہیں ہوا۔

انھوں نے کہا کہ فلم اسٹار شان میرے پسندیدہ ہیرو ہیں، ماہرہ خان خوبصورت اداکارہ اور سیتا مارشل بہترین ماڈل ہیں۔

ندیم بیگ بہترین فلم ڈائریکٹر ہیں ان کے ساتھ کام کر تے ہوئے آسانی ہوتی ہے کیونکہ وہ ہر سین بڑے اچھے انداز سے اداکار کو خود بتاتے ہیں جس سے فنکار کے اعتماد میں اضافہ ہوتا ہے۔