ٹیکسلا : محکمہ صحت کا عطائیوں کے خلاف کریک ڈاون

Taxila

Taxila

ٹیکسلا (ڈاکٹر سید صابر علی سے) محکمہ صحت کا عطائیوں کے خلاف کریک ڈاون، پانچ کلینکس اور ڈینٹل لیبارٹریاں سیل،متعدد مقامات پر ممنوعہ ادویات فروخت کی جارہی تھیں، ڈرگ ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر ملک ارشد اور اسسٹنٹ کمشنر ٹیکسلا شاہد عمرا ن مارتھ نے اتوار کے روز واہ کینٹ کے مختلف مقامات پر اچانک چھاپے مارے، عطائیوں کے خلاف چھاپوں کے دوران کاروائی کرتے ہوئے۔

علی ہسپتال، ایاز ہسپتال، شاہ ڈینٹل کلینک، اقبال ہسپتال اور خالد کلینک کو سیل کردیا، بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ مقامات پر عطائی ڈاکٹرانسانی جانوں سے کھیل رہے تھے جبکہ ممنوعہ ادویات کھلے عام بغیرکسی ڈاکٹر کے نسخہ کے فروخت کی جارہی تھیں۔

مذکورہ کلینکس ہسپتالوں کے خلاف سیکشن 18 کے تحت کاروائی کرتے ہوئے سیل کردیا گیا۔

ڈاکٹر سید صابر علی تحصیل رپورٹر ٹیکسلا موبائل نمبر0300-5128038