محکمہ صحت کا راولپنڈی میں 18 ڈسپنسریاں بند کرنے کا فیصلہ

Rawalpindi Dispensary

Rawalpindi Dispensary

راولپنڈی (جیوڈیسک) محکمہ صحت پنجاب نے راولپنڈی کے عوام سے صحت کی بنیادی سہولیات چھیننے کا بھی فیصلہ کرلیا۔ ضلعی حکام کوشہر میں قائم 18 ڈسپنسریاں بند کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔

مریضوں کا سارا بوجھ اب راولپنڈی کے تین سرکاری ہسپتالوں پر منتقل ہو جائے گا جہاں پہلے ہی روزانہ 15 سے 17 مریض آتے ہیں۔ محکمہ صحت پنجاب کا انوکھا فیصلہ ، راولپنڈی کے عوام سے صحت کی بنیادی سہولیات بھی چھین لی گئیں۔

شہر کے مختلف علاقوں میں 18 ڈسپنسریاں بند کرنے کی ہدایت۔ ڈھوک کھبہ ، موہن پورہ ، رتہ امرال اور ڈھوک کالا خان سمیت راولپنڈی شہر کے مختلف علاقوں میں قائم ڈسپنسریوں کو بند کرنے کے فیصلے کو شہروں نے عوام دشمنی قرار دیا ہے۔

محکمہ صحت کے افسران سے رابطہ کیا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ ڈسپنسریوں کو انتظامی مسائل کی وجہ سے بند کیا جا رہا ہے لیکن ان ہزاروں مریضوں کا بوجھ بھی راولپنڈی کے تین سرکاری ہسپتال کیسے اٹھائیں گے یہ خیال محکمہ صحت کو نہ آیا۔