جھنگ کی خبریں 12/9/2016

Jhang

Jhang

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) محکمہ صحت جھنگ کے آفسران بالا کی مبینہ ملی بھگت سرگودھا روڈ چنڈ بھروانہ میں جگہ جگہ نجی ہسپتال بن گئے ان پڑھ عطایئوں اور دایئوں نے بڑے بڑے سائن بورڈ چھپوا کر مختلف سرجنوں کے نام لکھوا کر خود ہی آپریشن کر کے انسانی جانوں سے کھیلنے لگے کئی انسانی جانیں ان عطایئوں کی نظر ہو گیئں تفصیل کے مطابق جھنگ سے صرف 15 کلو میٹر کے فاصلے واقع سرگودھا روڈ سٹاپ چنڈ بھروانہ پر درجن کے قریب نجی ہسپتال بن گئے اور سینکڑوں کی تعداد میں عطائی ہر گلی محلوں میں انسانی جانوں سے کھیلتے دکھائی دیتے ہیں بتایا گیا ہے کہ نجی ہسپتال بنانے والے ان پڑھ عطائی اور دایئوں نے بڑے بڑے سائن بورڈلگا کر مختلف سرجنوں کے نام لکھوا کر خود آپریشن کرتے دکھائی دیتے ہیں جہاں یہ عطائی ہر چھوٹے بڑے کے ہزاروں روپے ریٹ مقرر کیے ہوئے ہیں اور اس وقت تک کئی انسانی زندگیاں ان عطایئوں کی نظر ہو چکی ہیں ڈرگ انسپیکٹر و دیگر متعلقہ صحت کے ضلعی آفسران بالا کے نوٹس میں ہونے کے باوجود ان عطایئوں کے خلاف کوئی کاروائی نہ کی گئی علاقہ کی عوامی،سماجی، کارو باری شخصیات نے صوبائی وزیر صحت اور وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ چنڈ بھروانہ میں عطایئوں کا مکمل خاتمہ اور ان کی پشت پنائی کرنے والے متعلقہ صحت جھنگ کے آفسران بالا کے خلاف محکمانہ کاروائی کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) ریسکیو سنٹر ل اسٹیشن پر انٹرنیشنل فرسٹ ایڈ ڈے کے موقع پر تقریب کا انعقاد ریسکیو کے سنٹر ل اسٹیشن پر انٹرنیشنل فرسٹ ایڈ ڈے کے موقع پر ایک سیمنار کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی دی پی او ہمایوں مسعود سندھوتھے جبکہ تقریب میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفسیر ڈاکٹر طارق سعید ،کمیونٹی آفسیر اصغری پروین سمیت تمام سٹاف اور افسران نے شرکت کی سیمنار سے قبل ڈی پی او نے ڈاکٹر طارق سعید کے ہمرا ہ ریسکیو کے تمام امدادی آلات اور آگاہی مہم میں استعمال کئے جانے والے میٹریل کا معائنہ کیا ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی پی او ہمایوں مسعود سندھو نے کہا کہ رواں سال آنے والا سیلابی ریلااگر چہ اتنا زیادہ نہیں تھا اور اس سے کچھ زیادہ علاقے بھی متاثر نہیں لیکن اس کے باجودجو علاقے متاثر ہوئے ان میں ریسکیوں کے جوانوں نہ صرف فوری طور پر ردعمل دیا بلکہ شہریوں کو انتہائی رتیز رفتاری کے ساتھ محفوظ مقامات پر منتقل کیا ۔انہوں نے کہا کہ ریسکیو اور پولیس دونوں ادارے عوامی خدمت کیلئے کام کررہے ہیں لہذا دونوں اداروں کے مابین رابطوں کو مزید بڑھایا جائے گا تاکہ نہ صرف جعلی کالوں کا خاتمہ ہوسکے بلکہ ان کا تدارک بھی کیا جاسکے ۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفسیر ڈاکٹر طارق سعید نے کہا کہ ریسکیو نے 2014کے سیلاب میں تیس ہزا ر سے زائد افراد کے محفوظ مقامات پر متنقل کیا اور اس کے بعد آنے والے ہر سیلاب میں عوامی خدمت پیش پیش رہے لیکن ہمارا سب سے بڑا مسئلہ جعلی کالز ہے جس کی وجہ سے کافی وقت ضائع ہوتا ہے لہذا اس کے خاتمے کے لئے پولیس کے تعاون کی ضرورت ہے آخر میں ڈی پی او نے نمایاں کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے ریسکیورز میں تعریفی اسناد تقسیم کیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (تحصیل رپورٹر) انٹر نیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے مرکزی نائب امیرمرکز ختم نبوت جامعہ عثمانیہ ختم نبوت کے بانی مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے اخبار نویسیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ قادیانی صہیو نیت کی پیدا وار ہیں صہیو نی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے قادیانی مغرب سے استعمال ہو رہے ہیں چناب نگر سمیت ملک بھر میں قادیانیوں کی بڑھتی ہو ئی جارحیت ،دہشت گردی اور اسلام و ملک دشمن سرگرمیوں کو نہ روکا گیا تو حالات قابو سے باہر ہو جائیں گے اور احتجاجی تحریک چلانے سے بھی گریز نہیں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ چناب نگر ) ربوہ ( میں قادیانیوں کے غیر قانونی تسلط اور متوازی عدالتی سسٹم کو ختم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے چنا ب نگر کو دوبارہ ربوہ بنانے کی کوئی سازش کا میاب نہیں ہونے دی جائے گیا او قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لئے ضروری ہے کہ وہ امتناع قادیانیت ایکٹ پر مؤثر عمل درآمد کرائیں دہشت گردی کا موجد امریکہ ہے جو دہشت گردی ختم کرنے کے نام پر ایک بڑی دہشت گردی پھیلا رہا ہے قادیانی صہیو نیت کی پیدا وار ہیں صہیو نی ایجنڈے کی تکمیل کے لئے ربوہ کو استعمال کیا جا رھا ہے چناب نگر کو دوبارہ ربوہ بنانے کی کوئی سازش کا میاب نہیں ہونے دی جائے گی اور اس شہر میں ہر سطح پر قادیانیت کا تعاقب کیا جائے گا انہوں نے کہاکہ ربوہ دہشت گردی کا اڈہ ہے جہاں ناجائز اسلحے کے ڈپو ہیں حکومت اپنی رٹ یہاں بھی قائم کرے اور ریاست کے اندر ریاست کا قادیانی خواب چکناچور کرے ،کیونکہ قادیانی اس وقت چناب نگر کے اندر ریاست کے اندر اسرائیلی طرز کی ریاست بنا نا چاہتے ہیں اس میں چناب نگر کو غیر قانونی طور پر بیریئر اور سیمنٹڈ بلاک رکھ کر شہر کو مکمل طور پر سیل کر کے مسلمانوں کے گرد گھیرا تنگ کر کے ہراساںو پریشان کرتے ہیں ۔ مولانا قاری شبیر احمد عثمانی نے کہاہے کہ چناب نگر (ربوہ )میں ایک منظم منصو بہ بندی اور لمبی پلاننگ کے تحت مسلمانوں اور مسلم اداروں کا داخلہ روکنے کی کوشش کی جارہی ہے انتظامیہ اس ضمن میں اپنا بھر پور کردار ادا کرے ۔انہوں نے کہا کہ قادیانی صہیونی قوتوں کی پیدا وار ہیںاور صہیو نی ایجنڈے کی تکمیل اور اپنے آقائوں امریکہ ،برطانیہ ،اسرائیل ،کینیڈ،بھارت کے حکم کی تعمیل کے لئے اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے اور پاکستان کو عالمی سطح پر بد نام کر نے اور اور عدم استحکام کر نے کیلئے ملک میں دہشت گردی اور خود کش حملوں کیلئے چناب نگر کو استعمال کیا جا رھا ہے جو کہ افسوسناک امر ہے ۔حکومت اس ضمن میں قادیانیوں کی اسلام و ملک دشمن سرگرمیوں پر نظر رکھے اور ان کو آئین و قانون کے پابند بنائے ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جھنگ (تحصیل رپورٹر) پاکستان علماء کونسل چنیوٹ کے صدر قا ری محمد سلمان عثمانی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا ہے کہ یوم ختم نبوت ایک طویل محنت کا نتیجہ ہے ،انہوں نے کہا کہ سکولر لابیاںدین کو اس کی جڑ سے اکھاڑ پھینکنا چاہتی ہیں ،انہوں نے کہا کہ پوری دنیا پر قادیانی دجل وفریب واضح ہوچکا ہے اور قادیانیت دم توڑ رہی ہے ،انہوں نے کہا 1974کی قومی اسمبلی میں علماء کرام تو گنتی کے تھے باقی سیاسی جماعتوں کے اراکین تھے کسی نے بھی اختلاف نہیں کیا تو یہ فیصلہ بھٹو مرحوم کے بقول امت کے عقیدے کاترجمان ہے،انہوں نے کہا کہ تمام دینی جماعتوں نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کا مورچہ سنبھال رکھا ہے جو امت کی طرف سے فرض کفایہ ہے اسلام آخری دین حیات ہے اور نبوت کا سلسلہ ختم ہونے مطلب یہ ہے کہ ہم سب نظام اسلام کے نفاذ کی جدوجہد کرنے والے بن جائیں ،انہوں نے کہا کہ تحفط ختم نبوت کے مشن کی کامل تکمیل اسلامی نظام کے نفاذ میں مضمر ہے ، عقیدہ ختم نبوت وحدت امت کی علامت ہے اس عقیدے سے انحراف کفروارتداداور زندقہ ہے ،انہوں نے کہا کہ قادیانی پوری دنیا میں اپنے کفرکو اسلام کے ٹائٹل سے متعارف کروارہے ہیں اور پاکستان اور آئین پاکستان کے خلاف نفرت پیدا کررہے ہیں ،انہوں نے کہا کہ دفاع پاکستان اور دفاع ختم نبوت ہمارا فرض بھی ہے اور ہماری ذمہ داری بھی۔انہوں نے کہا کہ تحفظ نامو س رسالت کے قانون میں ترمیم ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی پاکستان کی سالمیت اور وحدت کے خلاف ایم کیوایم سمیت کام کرنے والی تمام جماعتوں پر پابندی لگائی جائے اور قادیانی جماعت(جماعت احمدیہ)کو خلاف قانون قراردیا جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)جمعیت علما اسلام کے مرکزی شوریٰ کے ممبر شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے میڈیا میں جا ری اپنے بیا ن میں کہا کہ رضا الٰہی کے حصول کیلئے اللہ کے ہر حکم کے سامنے سر تسلیم خم کر دینا فلسفہ قربانی ہے ۔ اپنی خواہشات کو شریعت کے تا بع کردینا رضا ئے الٰہی کا حصول کا ذریعہ ہے مادیت کے اس پر ُ فتن دور میں فلسفہ قربانی پر شعوری عمل کر کے معاشرے کو پر امن بنانا ہو گا ۔ اور ضرورت مندوں کیلئے مالی قربانی کیلئے تیار رہنا چا ہئے ۔ عید قربا ن اسلامی تا ریخ کا بہت بڑا ایونٹ ہے اس کے پیغام پر عمل کر نے سے ہی معا شرے میں تبدیلی آ سکتی ہے ۔ تمام پا کستا نیوں کو تجدید عہد کر نا ہو گا کہ ہم سب ملک کے سلامتی و بقا کیلئے کسی بھی قربا نی سے ملک کے سلامتی وبقا کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) اساتذہ رہنما صوفی رمضان انقلابی کے خلاف کاروائی کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ 17ستمبرایوب چوک مظاہرہ میں ایپکا کے تمام کارکنان بھرپور شرکت کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار اپیکا کے ضلعی صدر مہرممتاز حسین منوکہ سیال نے ایپکا میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ ایپکا اساتذہ اتحاد نے مل کر ملازمین کیلئے مراعات لی ہیں۔ مرکزی صدر حاجی ارشاد حسین مرکزی صدر آل اساتذہ الائنس صوفی رمضان انقلابی کے ذاتی دوست ہیں جنہوں نے بھی اظہارافسوس کرتے ہوئے افسران مجاز کو ہوش کے ناخن لینے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اداروں کی نجکاری صرف اساتذہ نہیں بلکہ تمام ملازمین کا مسئلہ ہے۔ ادارے ہوں گے تو لوگوں کو ملازمتیں ملیں گی ۔ جب تک اساتذہ وملازمین کو حقوق نہیں ملتے اس جدوجہد میں شامل رہیں گے۔