ذرا ہماری بھی سنیں

Drink Water

Drink Water

تحریر : چودھری دلشاد احمد
پینے کا صاف پانی شہریوں کا بنیادی حق ہے اس کی فراہمی کویقینی بنا نے کیلئے ہر پارٹی کے ممبران الیکشن کمپین کے دوران اولین ترجیحات میںشامل کرتے ہیں مگر افسوس کہ کامیابی کے بعد اس اہم مسئلہ پر کوئی پیش رفت نظر نہیںہوتی گذشتہ اور مو جو دہ حکومتو ں کے ادوار میں تقریباًملک کے ہر شہر ہر قصبہ ہر گائو ں میںواٹر فلٹریشن پلانٹس نصب کئے گئے لیکن ڈیڑھ لا کھ سے تجاوز کرتی آبادی کے اس شہرعبدالحکیم جو دویونین کو نسلو ں پر مشتمل اور اہم تنصیبات جن میںروش پاور پلانٹ ،ریلوے اسٹیشن ،ہیڈسدھنائی ،بوائز ڈگری کالج ،گرلز ڈگری کالج ،عبدالحکیم کینٹ ،وغیرہ ہو نے کے باوجود ایک بھی واٹر فلٹریشن پلانٹ نہ دیا جانا شہر یو ںاور انتظامیہ کے لیے لمحہ فکرسے کم نہیں

آخر کب تک یہ عوامی نمائندے شہریو ں کو بیوقوف بناکر ان سے ووٹ مانگتے رہیں گے موجو دہ نو منتخب حکمران جماعت کے نمائندگان نے اس شہرکی عوام سے کیے گئے کئی دوسرے وعدوں کی طرح اس وعدے کو بھی نظر انداز کر دیا اور تین سالہ عرصہ گزارنے کے باوجود ایک بھی واٹر فلٹریشن پلاٹ یہاں نصب نہ کروا سکے جبکہ آدھے سے زائید شہر کی آبادی جس میں خصوصاًریل بازار ،ہسپتال روڈ،رحمان ٹائون ،بستی تریلیا نوالی ،محلہ مجاہد آباد ،بستی نعمت پورا،محلہ نظام آباد ،شرازاآباد،علی چپہ شمالی ،جنوبی، رحما نیہ محلہ ،محمد ی محلہ،ماڈل ٹائون ،افضل ٹائون ،میانی بستی ،محلہ شیخانوالہ ،دھرم پوراہ ،بستی اٹاری ،بستی نونارپور ،بستی بہاولپور ،چک شراجہ ،کینڈاکالونی ،جناح کالو نی ودیگر پینے کے صاف پانی جیسی خو بصورت نعمت سے محروم ہیں

اتنے بڑے پیمانے پر صاف پانی کی فراہمی کو یقینی نہ بنانا انتظامیہ اور حکومتی نمائندوں کی نالائقی کا منہ بولتا ثبوت ہے دریائے روای کی سنگم میں ہو نے کی وجہ سے اس علاقہ میں پانی کی سطح تو کا فی اونچی ہے لیکن جگہ جگہ گندے پانی کے جوہڑبنے ہوئے ہیں جو زیرے زمین پا نی کو تو آلودا کرر ہے ہیںاس کے سا تھ ساتھ ڈینگی مچھر کی افزائش کا بھی مر کزبنے ہو ئے ہیںاس کے علاوہ ناقص سیوریج نظام جو تقریباًہر گلی میںلیک یا بند ہو نے کی وجہ سے موٹروں اور نلوں کے ذریعے نکلنے والا پانی انتہائی بدبو داراور مضر صحت ہے

Water Diseases

Water Diseases

جس کو پینے سے علا قہ مکین جان لیواہ بیماریاں ہیپاٹاٹس ،بی،سی،ڈائریا ،اور مختلف پٹ کی امراض میں مبتلا ہورہے ہیںشہر میں صر ف ایک جگہ ہے جہا ں سے شہری پینے کا پانی استعمال کر نے پر مجبور ہیں وہ ہے ٹائون کمیٹی عبدالحکیم کی واٹر سپلائی والی ٹنکی جس کے پمپ کے بور کی گہرائی 300فٹ بتائی جاتی ہے اس کے علاوہ یہاں بھی کو ئی واٹر فلٹر نصب نہیں کیا گیا

البتہ اس نل کے گرد گندگی اور ٹنکی کی صفائی کو دیکھ یہ اندازاہ لگا یا جا سکتا ہے کہ یہ پا نی کتنی مضر بیماریو ںکو جنم دے رہا ہے کیا حکمران منتظر ہیں کہ باقی مختلف بڑے شہروں کی طرح یہاں سے بھی اموات کی لمبی گنتی شروع ہواور پھر آکر یہا ں سیاست چمکائی جائے؟

اس سنگین مسئلہ کی وجہ سے کو ئی قیمتی جانی نقصان ہو نے سے پہلے !محترم جناب ایم،این،اے محمد خان ڈاہا،ایم،پی،اے چودھری فضل الرحمان ،ڈی،سی،او خانیوال اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سے گذارش ہے کہ صاف پانی جیسی نعمت سے عبدالحکیم کی غیور عوام کو دور نہ رکھا جائے اور جلد از جلد واٹر فلٹریشن پلانٹ نصب کرواکر خدمت خلق کا حقیقی ثبوت دیں۔

Choudhary Dilshad Ahmad

Choudhary Dilshad Ahmad

تحریر : چودھری دلشاد احمد