دھڑکن کو اور کتنا کروں میں ملول بس

Heart

Heart

دھڑکن کو اور کتنا کروں میں ملول بس
تھا دل کو انتظار کسی کا فضول بس
وہ تو بہانہ ڈھونڈ رہا تھا جدائی کا
اس کو تو چاہیے تھی مری ایک بُھول بس
اے رہبران ِ عشق یہ کیسا مقام ہے
ہر سمت دشت ہے یہاں ہر سمت دُھول بس
مصلوب کر دیا گیا اس جرم پر مجھے
انسانیت پہ جبر نہیں تھا قبول بس
جلوہ فگن جو تخت ِ شَہی پر ہے وہ ہَوّس
آنکھوں میں جھونک دیتی ہے لالچ کی دُھول بس
ایماں ہے میری شاعری کا دین ِ عشق ہر
اترے قلم قبیلے میں اس کے رسول بس
احمد رضا ملے ہیں روایت کے نام پر
قانون قاعدوں کے یہ اندھے اصول بس

احمد رضا راجا