گرمی و لوڈ شیڈنگ سے ہلاکتوں کے ذمہ دار حکمران ہیں: ایم آر پی

Karachi

Karachi

کراچی (اسٹاف رپورٹر) محب طن روشن پاکستان پارٹی کے قائد و چیئرمین امیر پٹی ‘ سینئر وائس چیئرمین فاروق کمال ‘ وائس چیئرمین اسلم خان ‘ صدر محمد سلیمان راجپوت ‘ نائب صدر یونس سایانی ‘ سیکریٹری راجہ انور ایڈوکیٹ ‘فائنانس سیکریٹری اقبال ٹائیگر ‘ صدر یوتھ ونگ حاجی امیر علی خواجہ ‘ شعبہ خواتین کی رہنما میڈم انتیا ‘ میڈم تبسم ناز ‘ ذکیہ بیگم اور کراچی ڈویژن کے صدر اقبال چاند و دیگر نے گرمی کی شدت اور طویل لوڈ شیڈنگ کے باعث کراچی میں 300سے زائد افراد کی ہلاکت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے مرنے والوں کی ہلاکت کا مقدمہ ایئر کنڈیشنڈ کمروں میں بیٹھ کر عوامی سیاست کا دعویٰ کرنے والے ان افراد کیخلاف درج کرانے کا مطالبہ کیا۔

جنہوں نے انتخابات میں فتح کیلئے عوام سے تونائی بحران دور کرنے کے وعدے کئے اور لوڈ شیڈنگ کے خاتمے کی کئی ڈیڈ لائنیں دیں ‘ کئی ممالک سے پاور سیکٹر میں معاہدات کے ذریعے کمیشن کمایااورکئی نئے پاور جنریشن یونٹ لگاکر ہزاروں میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل کرنے کے جھوٹے دعوے کئے مگر حقیقت میں عوام سے دھوکے کے سوا کچھ نہیں کیا جبکہ ان کے دھوکوں کی وجہ سے آج بھی عوام پانی و بجلی کی عدم دستیابی سے پریشان ہیں ‘ گرمی کی شدت سے مررہے ہیں اور توانائی بحران کی وجہ سے ملک کی معیشت تباہ و برباد ہوچکی ہے جس کی وجہ سے ملک میں مہنگائی ‘ غربت اور بیروزگاری میں ہونے والا اضافہ جرائم اور دہشتگردی کو فروغ دے رہا ہے۔