شدید گرمی سے عوامی زندگیوں کو بچانے کے لئے اہم شاہراہوں پر ہیٹ اسٹروک کیمپ کا قیام

کراچی : صوبائی وزیر بلدیات شرجیل انعام میمن کی ہدایت پر عوام کو شدید گرمی اور لو سے محفوظ رکھنے اور فوری طبی امداد کی فراہمی کے لئے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے ضلع کورنگی کی اہم شاہراہوں ،بس اسٹاپس اور چورنگی چوراہوں پر ہیٹ اسٹروک سینٹر کا قیام یقینی بناتے ہوئے ہنگامی بنیادوں پر ہیٹ اسٹروک کی مریضوں کو فوری طبی امداد کی فراہمی کا آغاز کردیا۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے شاہ فیصل زون میں شمع شاپنگ سینٹر چوک پر قائم ہیٹ اسٹروک سینٹر کا اچانک دورہ کرکے شدید گرمی اور لو کا شکار عوام کو طبی امدادکی فراہمی کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے کہاکہ شدید گرمی اور لو میں عوام غیر ضروری باہر نکنے سے گریز کریں ،احتیاطی تدابیر پر عمل کیا جائے۔

اگر گرم موسم میں کسی بھی قسم کی طبی امداد کی ضرور ہو تو قریبی طبی مراکز یا بلدیہ کورنگی کے تحت قائم ہیٹ اسٹروک سینٹر میں تشریف لائیں جہاں فوری طبی امداد کے لئے ماہرین اور طبی سہولیات موجود ہیں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے بلدیہ کورنگی کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ ہیٹ اسٹروک سینٹر میں تمام تر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

Heatstroke Camp

Heatstroke Camp