شدید گرمی میں عوامی رہنمائی فوری طبی امداد کے لئے ہیٹ اسٹروک کیمپ کا قیام

Heatstroke Camp

Heatstroke Camp

کراچی : یڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن کی ہدایت پر بلدیہ کورنگی شاہ فیصل زون کے تحت شمع شاپنگ سینٹر چوک پر شدید گرمی میں عوامی کی رہنمائی اور فوری طبی امداد کے لئے ہیٹ اسٹرک کیمپ قائم کردیا گیا جس میں عوامی رہنمائی کے ساتھ ،گرمی سے عوامی زندگی میں پڑنے والے مضر اثرات اور احتیاطی تدابیر کی فراہمی کے ساتھ فوری طبی امداد بھی فراہم کیا جا رہا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی قرة العین میمن نے میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن ،ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز بلدیہ کورنگی رفیق شیخ اور دیگر افسران کے ہمراہ شاہ فیصل زون میں قائم ہیٹ اسٹروک کیمپ کا دورہ کرکے کیمپ پر عوام کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کرتے ہوئے کہاکہ شدید گرمی میں بلا ضرورت دھوپ میں باہر نکنے سے گریز اور حتیاطی تدابیر پر عمل درآمد کیا جائے شدید گرمی میں ٹھندے پانی اور مشروبات کا استعمال زیادہ سے زیادہ کیا جائے۔

اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر قرة العین میمن اور میونسپل کمشنر مسرور احمد میمن نے کہاکہ بلدیہ کورنگی علاقائی ترقی اور عوام کو بنیادی بلدیاتی سہولیات اُن کی دہلیز تک پہنچانے کے ساتھ ساتھ عوام کے فلا ح و بہبود پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے انہوں نے کیمپ پر موجود بلدیہ کورنگی کے عملے کی تعریف کی اور ہیٹ اسٹروک کیمپ پر عوامی کی رہنمائی اور فوری طبی امداد کے حوالے سے کاوشوں کو سراہا ۔اور افسران وعملے کو ہدایت کی کہ جب تک شدید گرمی کی لہر برقرار ہے ہیٹ اسٹروک کیمپ کو قائم رکھا جائے۔