ہیگلے ٹیسٹ : پاکستان پہلی اننگز میں 133 پر آئوٹ

Hegel Test

Hegel Test

ہیگلے (جیوڈیسک) ہیگلے ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستانی بلے باز پہلی اننگز میں 133 رنز پر پویلین لوٹ گئے، 6 بلے باز دوہرا ہندسہ عبور نہ کر سکے، مصباح الحق 31 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، سمیع اسلم 19، اظہر علی 15، اسد شفیق 16 رنز بنا سکے۔

ان کے علاوہ بابر اعظم 7 ، یونس خان 2 ، سرفراز احمد 7 ، محمد عامر 3 ، سہیل خان 9 ، راحت علی 4 اور یاسر شاہ 4 رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے ، نیوزی لینڈ کی جانب سے گرینڈ ہوم نے 6 ، سائوتھی اور بولٹ نے دو دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، 6 کے سکور پر لیتھم ایک رن بنا کر عامر کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہو گئے۔

ولیم سن 4رنز بنا کر سہیل خان کی گیند پر سمیع اسلم کے ہاتھوں کیچ ہوئے، جبکہ روس ٹیلر 11 رنز بنا کر راحت علی کی گیند پر سرفراز احمد کے ہاتھوں کیچ ہوئے ، نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز کا کھیل جاری ہے۔