ہیروئن سے بھرا بیگ لندن کا سفر کرکے کراچی واپس پہنچگیا

Pakistan Powder heroin Back

Pakistan Powder heroin Back

کراچی (جیوڈیسک) کسی کو کانوں کان خبر نہ ہوئی، ہیروئن سے بھرا بیگ لندن کا سفر کرکے کراچی واپس آگیا، یہ بیگ کراچی سے لندن پہنچا اور پانچ ماہ ہیتھرو ایئرپورٹ پر لاوارث پڑا رہا۔

پی آئی اے کی پرواز سے جانے والا بیگ کراچی واپس پہنچا تو اسے کھولنے والوں کی آنکھیں کھلی رہ گئیں، بیگ سے اکیس کلو اعلیٰ معیار کی ہیروئن برآمد ہوئی، عالمی منڈی میں اس کی قیمت تقریبا پچاس کروڑ روپے ہے، ہیروئن کے تہلکہ خیز سفر کی پوری کہانی جیو کے پروگرام آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ میںرات دس بجکر تین منٹ پر دیکھیں۔