حیسکو بدین نے بے حسی کی انتہا کر دی، شب معراج پر بھی بجلی بند کردی

Loadshedding

Loadshedding

بدین (عمران عباس) حیسکو بدین نے بے حسی کی انتہا کر دی، شب معراج پر بھی بجلی بند کردی، شھری شدید مشکلات سے دو چار۔

بدین میں حیسکو کی جانب بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ میں بے پناہ اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد رجب کے بابرکت میں اکثر بجلی بند رہی لیکن بے حسی کی انتہا تو تب ہوئی کہ شب معراج پر بھی گذشتہ 10 گھنٹوں سے بجلی بند کردی گئی ہے جس کے بعد شھری شدید مشکلات سے دو چار ہو گئے ہیں۔

شھریوں کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں آج کی رات خصوصی دعائیں مانگی جائیں گی لیکن حیسکو کی نااھلی پر آج بدین والے انہیں بد دعائیں دینگے۔