پوشیدہ ہاتھ کراچی کے حالات کو ایک بار پھر خراب کرنے کیلئے محترک ہوچکے ہیں۔ حافظ طاہر جمیل

Faisalabad

Faisalabad

فیصل آباد : مسلم لیگ (ن) کے صوبائی رہنما حافظ طاہر جمیل نے کہا ہے کہ پوشیدہ ہاتھ کراچی کے حالات کو ایک بار پھر خراب کرنے کیلئے محترک ہوچکے ہیں۔

چیف جسٹس کے بیٹے کے اغواء کے عبد عالمی شہرت یافتہ قوال امجد صابری کا قتل اسی سلسلے کی کڑیاں ہیں انہوںنے کہا کہ امجد صابری نے اپنے فن کے ذریعے پوری دنیا میں اپنی شخصیت کا لوہا منوایا وہ امن کے داعی تھے جہاں بھی گئے امن کے پیغام کو عام کیا۔

انہوںنے امجد صابری کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ٹارگٹ کلرز کیخلاف سخت آپریشن کیا جائے۔